اس سلسلے میں کانگریس کے رہنما ہریش مشرا نے کہا کہ' کورونا وبا میں ناکام لاک ڈاؤن نے عوام کی کاروبار کے ساتھ ملازمت بھی چلی گئی۔ اب مہنگائی عروج پر ہونے کی وجہ سے عوام کو گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ مودی سرکار مسلسل 17 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر ملک کی عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ' آج صبح جب ہم نے اس کے خلاف احتجاج کرنے کرنے کا منصوبہ بنایا تو دفعہ 144 کا حوالہ دے کر ہماری آواز کو دبانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے احتجاج کرنے سے روک دیا گیا'۔
سگرا تھانہ علاقے کی پولیس فورس کو تعینات کیا گیا اور سڑک پر ہی میمورنڈم دینا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ اس مظاہرے کے لیے ہم نے' بھینس کے آگے بین بجاو 'پروگرام رکھا تھا جس میں پولیس نے بھینس کو دور بھگا دیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ممکن دباؤ بنایا'۔