ETV Bharat / city

کورونا وائرس: بنارس میں کئی روز بعد دو مشتبہ مریض سامنے آئے

وزیر اعظم مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں کئی دنوں کے بعد کورونا کے دو مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔ ان دونوں مشتبہ مریضوں کی پہلی اطلاعات مثبت آئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کے مطابق دوسری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی یہ بات واضح ہوجائے گی کہ یہ افراد کورونا مثبت ہیں یا نہیں۔

two-suspected-corona-patients-identified-in-varanasi
کورونا وائرس: بنارس میں کئی روز بعد دو مشتبہ مریض سامنے آئے
author img

By

Published : Apr 17, 2020, 11:52 AM IST

بنارس میں دو نئے مشتبہ کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کے مطابق دو افراد کی پہلی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان افراد کا دوسرا ٹیسٹ یعنی تصدیق کا ٹیسٹ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

ان افراد کے کرونا مثبت ہونے کے بارے میں کوئی بھی سرکاری معلومات جمعہ کی دو پہر تک بی ایچ یو سے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی دی جائے گی۔

نیز ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ ابھی ان دونوں افراد کو کورونا مثبت نہیں کہا جاسکتا ہے اور اگر جمعہ کے روز تصدیق ٹیسٹ بھی مثبت ہوجاتا ہے تو مناسب وقت پر آگاہ کیا جائے گا۔

اگر دوسری تحقیقات میں یہ دونوں معاملات کورونا مثبت معلوم ہوئے تو بنارس میں مجموعی طور پر 11 کورونا کیسز ہوں گے۔ ان میں سے 6 مریضوں کا علاج پہلے سے جاری ہے۔ جبکہ دو مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 1 مریض کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.