بنارس کے سگرا اسٹیڈیم میں جدید تکنیک سے لیس ایک جم خانہ بنایا گیا ہے، جس کا افتتاح ایک برس قبل ریاستی وزیر اوپیندر تیواری نے کیا تھا لیکن ایک برس گزر جانے کے بعد بھی یہ جم خانہ شروع نہیں ہوا جم خانے میں لاکھوں کے سامان پر گرد و غبار اٹے پڑے ہیں۔
لیکن ایک برس سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ابتک یہ جم خانہ شروع نہیں ہو سکاہے، یہاں جدید تکنیک سے لیس مشینیں ہیں، عمدہ سامان ہیں، سبھی سہولتیں موجود ہیں لیکن جم ٹرینر نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ جم خانہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ گذشتہ برس سے مسلسل کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے باعث مکمل لاک ڈاؤن بھی ہوا اس دوران اس پر کوئی خاص توجہ نہیں رہی، لیکن جب حکومت نے گائیڈ لائن جاری کردیا کہ جم خانے، دکان بازار کھول دییے جائیں گے اس کے باوجود بھی یہ جم خانہ آج تک بند ہے۔