ETV Bharat / city

کانگریس، اقلیتی طبقے کو متحد کرنے میں سرگرم - Shafaq Abbas Rizvi

اترپردیش میں پنچایتی انتخابات کا بگل بج چکا ہے وہیں آنے والے 2022 میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں بھی سیاسی جماعت زور و شور سے کر رہی ہیں۔ مشرقی اترپردیش میں مسلم ووٹ بینک پر سیاسی پارٹیوں کی خاص نظر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے گذشتہ دنوں یہاں کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے بھی مشرقی اترپردیش کا دورہ کیا اور مسلم ووٹ بینک کو متحد کرنے کی طرف اشارہ دیا۔

The Congress will unite the minority
اقلیتی طبقے کو ایسے متحد کرے گی کانگریس
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:26 AM IST

کانگریس پارٹی خاصہ سرگرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کانگریس پارٹی نے اقلیتی ونگ کے ریاستی سیکریٹری کا عہدہ شفق عباس رضوی کو دیا ہے۔ شفق عباس رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کی یہ ایک اہم ذمہ داری ہے جس کو کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سونپی ہے اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ اقلیتی طبقہ کو متحد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ کانگریس پارٹی کی جانب اقلیتی طبقہ کا پہلے سے رجحان رہا ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں نام نہاد ریاستی سیکولر پارٹیوں کی جانب مسلمانوں کا رجحان بڑھا تھا تاہم اس کا بھی کوئی خاص حل نہیں نکل پایا۔ اب مسلمانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بڑی پارٹیوں کا سہارا لینا پڑے گا اور اقلیتی طبقہ میں کانگریس پارٹی کی پذیرائی ہے۔ اس کو لے کر ہم گھر تک عوام سے رابطہ قائم کریں گے اور کانگریس پارٹی کی نظریات سے واقف کرائیں گے اور امید ہے کہ بڑی تعداد میں اقلیتی طبقہ کانگریس پارٹی کی حمایت کریں گے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اب اس نقطہ نظر سے بھی چیلنج ہے کہ اسد الدین اویسی کی بھی مشرقی اترپردیش پر خاص نظر ہے لیکن مسلمانوں کو یہ سمجھ میں آ چکا ہے کہ اویسی کی سیاسی جماعت فقط بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے انتخابی میدان میں حصہ لے رہی ہے اور جس کا نتیجہ بہار اسمبلی انتخابات میں عوام نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مسلم کے حق میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین مخلص ہے تو اترپردیش کے سبھی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کو میدان میں اتارے لیکن ایسا نہیں کرے گی۔ فقط اسی نشست پر امیدوار کا اعلان کریں گے جو مسلم اکثریتی علاقہ ہے ایسا کرنے سے صرف بی جے پی کو فائدہ ہونے والا ہے اور یہ بات اتر پردیش کا مسلمان طبقہ سمجھ چکا ہے۔

اس کے علاوہ آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی کانگریس پارٹی کے اعلی عہدے داران کے ساتھ میٹنگ کی جائےگی اور پائلٹ پروجیکٹ بنا کر کے اقلیتی طبقے کے سامنے پیش کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.