فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے لوک سبھا میں کہا کہ فیروز خان کاشی ہندو وشوودیالیہ (بی ایچ یو) کے شعبہ سنسکرت میں بطور استاذ ہیں اور اسی شعبہ میں تعلیم دیتے رہیں گے۔
مسٹر پوکھریال نے مرکزی سنسکرت وشو ودیالیہ بل 2019 پر بات چیت کے دوران بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے دانش علی کے ذریعہ فیروز خان کو بی ایچ یو میں سنسکرت استاذ کی مخالفت کئے جانے کے الزام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر خان اب بھی شعبہ سنسکرت میں ہیں اور مزید اسی شعبہ میں بطور استاذ تعلیم دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنسکرت دنیا کی سب سے قدیم زبان ہے۔ پوری دنیا میں علم، سائنس سنسکرت گرنتھوں سے نکل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: عدالت عظمی نے ہماری بات نہیں سنی: مولانا ارشد مدنی
سنسکرت زبانوں کے ماہرین فلکیات، چارک سنہیتا اور سوچھتر سنہیتا کا استعمال کرکے پوری دنیا میں اپنے علم میں اضافہ کررہے ہیں۔