ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں مدرسہ جدیدکاری منصوبے کے تحت تقرر کیے گئے ماڈرن ٹیچرس بے حد پریشان ہیں، برسوں سے بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض انجام دینے والے مدرسہ ماڈرن ٹیچرس معاشی بحران کے شکار ہیں۔
تقریبا 52 ماہ سے ان کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے، مدارس میں جدید علوم کی تربیت دینے کی غرض سے ماڈرن ٹیچرز کی تقرری کی گئی ہے۔
آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران بھی حکومت نے ماڈرن ٹیچرز کے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں کیا، ایسوسی ایشن کی مئو شاخ کے ترجمان شمیم انور انصاری نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے پورٹل پر بھی اپنی پریشانی بیان کرنے کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا۔ ایسوسی ایشن نے مسئلہ کا جلد حل نہ نکلنے کی صورت میں احتجاج کی راہ اختیار کرنے کا انتباہ کیا ہے۔