ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کا 13 مارچ کو بھارتی صدر جمہوریہ کا دورہ متوقع ہے اس سلسلے میں بنارس ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کئی دنوں سے تیاریاں کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بنارس کے ڈی ایل ڈبلیو میں قیام کریں گے اس کے بعد کاشی وشوناتھ مندر کی زیارت اور پوجا کریں گے بعد ازاں شام کو دشاسومتھ گھاٹ پر گنگا آرتی میں شامل ہوں گے۔
ضلع انتظامیہ صدر جمہوریہ کے آنے جانے کے لیے روڈ کا انتخاب کررہی ہے جس کو لے کر اب خود اعلیٰ افسران روڈ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اور سکیورٹی نقطہ نظر سے بھی باریک نظر رکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ضمن میں آج گودولیہ چوراہے پر پولیس کے اعلیٰ افسران و دیگر حفاظتی دستوں نے مختلف علاقوں میں پیدل مارچ کیا ہے۔