کورونا وائرس کے انفیکشن کو بڑھنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کورنٹین سنٹر بنایا گیا ہے۔ جہاں دوسری ریاستوں سے ائے لوگوں کو کورنٹنین کیا جا رہا ہے۔
کئی سنٹر سے لوگوں کے بھاگ جانے کی خبر کے بیچ ضلع کے ککرگھٹا گاؤں میں بنائے گئے کورنٹین سنٹر میں سی سی ٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سنجے کمار سنگ نے بتایا کہ وکاس کھنڈ شاہ باد کے نارائن سنگھ ڈگری کالج میں بنائے گئے کورنٹین سنٹر میں دوسری ریاستوں سے آنے والے 52 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔
سنٹر کے مینیجر نے ان کی نگرانی کے لیے یہاں سی سی ٹیو کیمرے لگوائے ہیں۔ سنٹر میں رکھے گئے لوگوں کی مسلسل چانج کی جا رہی ہے اور ان کو ضروری سہولتیں مہیا کرائی جا رہی ہیں۔