اکیس جون کو چھٹواں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا ایسے میں کورونا وبا کے درمیان سماجی فاصلہ کا خیال کرتے ہوئے بنارس ضلع انتظامیہ نے آن لائن عالمی یوم یوگا منانے کی تیاری کی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی یوم یوگا پر آن لائن زوم ایپ کے ذریعے ماہرین یوگا سکھائیں گے.
اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی افسر صدر مدھو سدن نگراج نے بتایا کہ اس برس کے 21 جون کو 6 واں عالمی یوم یوگا منایا جائے گا، چونکہ ہر برس اس کو بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس برس آن لائن عالمی یوم یوگا منایا جائے گا.
انہوں نے بنارس کے عوام سے اپیل کیا ہے کہ عالمی یوم یوگا پر گھر پر ہی رہیں اور آن لائن یوگا سیکھیں اور اپنے اہل خانہ کو بھی اس کے لیے لیے تیار کریں.
انہوں نے زوم ایپ آئی ڈی کا لنک بھی شیئر کیا ہے اور بنارس ضلع کے ہر فرد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ 21 جون کو اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو یوگا کا صحیح طریقہ پتہ چلے.
انہوں نے کہا کہ جو افراد اس وقت جوائن نہیں کر سکیں گے ان کے لیے یوٹیوب لنک بھی بنایا جائے گا، انہوں نے تمام بنارس کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور گھر سے ہی یوگا کریں.