ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے 'راجکیہ لائبریری' میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے طلبا و طالبات کے ساتھ 'لائبریری چلو' مہم کے تحت اپنی پسند کی کتاب کا مطالعہ کیا اور ضلع کے عوام سے ذاتی مطالعہ کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر طلبا و طالبات کے ساتھ ضلع کے کئی سینیئر افسران بھی موجود تھے ضلع مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ ماہ اس مہم میں تقریباً 5 ہزار بچوں نے شرکت کی اور بہتر نتیجہ سامنے رہا۔
انہوں نے بتایا کہ' اس بار مختلف یونیورسٹیز کے بچے ساتھ میں کتاب پڑھنے کے لئے شریک ہوئے ہیں اس سے امید کی جارہی ہے کہ یہ مہم ایک عوامی تحریک کے طور پر دیکھی جا ئے گی اور کتابوں کے مطالعہ کے تحت لوگوں کی دلچسپی بڑھے گی۔'
مزید پڑھیں: رومانیہ میں زلزلے کے جھٹکے
وارانسی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرمانے بتایا کہ' ریاست بھر میں 'لائبریری چلو مہم' چلائی جارہی ہے۔ جس کے تحت ایک ماہ میں 45 منٹ تک ہر شخص اپنی پسند کی کتاب مطالعہ کرے۔
انہوں نے اس مہم کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج انٹرنیٹ کے دور میں طلباء وطالبات، اساتذہ و نوجوان کتابوں سے دور ہوتے جارہے ہیں، جس کہ وجہ سے تعلیمی انحطاط کا خدشہ ہے۔ ایسے میں گورنر کا 'لائیبریری چلو مہم' خوش آئیند پہلو ہے اس سے تعلیمی سرگرمیوں میں اضافی ہوگا۔