پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی شناخت شکرولی باشندہ پرشانت سنگھ(39) کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچ گئی اور نازک حالت میں پرشانت کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جانچ کے دوران موقع سے ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا ہے جس سے متوفی کی شناخت ممکن ہوسکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔