ETV Bharat / city

مئو کا موضع بھیرا حکومت کی بے توجہی کا شکار - ضلع مئو کی خبر

مئو ضلع کے مسلم اکثریتی گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ حکومت پنچایت انتخاب کے تئیں تو کافی سنجیدہ نظر آتی ہے، لیکن گاؤں کی ترقی میں اس کی کوئی دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

Lack of basic amenities in a Muslim-majority village in Mau District
مئو کا موضع بھیرا حکومت کی بے توجہی کا شکار
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 3:35 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کا موضع بھیرا دو ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے۔ اس موضع کے تقریبا 70 فیصد نوجوان روزگار کی حصولیابی کے لئے بیرون ممالک میں مقیم ہیں۔ گاؤں میں بہتر تعلیم و دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ روزگار نہ ملنے کے بعد گاؤں میں ہی رہ کر زراعت کو اپنا ذریعہ معاش بنانے والے محمد عارف کہتے ہیں کہ' اعلی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روزگار نہ ملنے سے ہم لوگ کافی مایوس ہیں'۔

مئو کا موضع بھیرا حکومت کی بے توجہی کا شکار

درس و تدریس کے کام میں مصروف ماسٹر مقصود عالم کے مطابق گاؤں میں بیشتر افراد زراعت سے منسلک ہیں۔ ایسی صورت میں مرکزی حکومت کے نافذ کردہ زرعی قوانین کاشتکاروں کے لئے بے حد نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

مقامی لوگ چاہتے ہیں کہ' گاؤں کے قریب میں تعلیم کا بہتر نظام قائم ہو۔ موضع بھیرا میں بجلی کی سپلائی بے حد خراب ہے۔ محکمہ توانائی کی لاپرواہی سے کبھی کبھی لوگ پوری رات اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ بجلی کے تار کافی پرانے ہو چکے ہیں۔ جگہ جگہ جوائنٹ کی وجہ سے اکثر 'لوڈ شیڈنگ' کی دقت پیش آتی ہے۔ اقلیتی برادری پر مشتمل آبادی کی وجہ سے یہاں سرکاری عملہ بھی کوئی خاص توجہ نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں: بنارس: دعوت اسلامی کے مدرسے کا سنگ بنیاد

بھیرا گاؤں کی بیشتر آبادی اب بھی حکومت کی اعلان شدہ فلاحی پالیسیوں سے محروم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.