ETV Bharat / city

مسجد کے متولی بیچن یادو!

ضلع بنارس کی جناتی مسجد جس کے متولی غیر مسلم کمیونٹی کے بیچن یادو ہیں جو تقریبا ساٹھ برس سے مسجد میں متولی کا کام انجام دے رہے ہیں۔

jinnati-mosque-in-banaras-district-at-chok-aria-in-chaokhamba
ضلع بنارس کی جناتی مسجد
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Oct 13, 2020, 3:14 PM IST

بھارتی سیاستداں جہاں اپنے نفرت انگیز بیانات سے گنگا جمنی تہذیب کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ وہیں گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں مثالیں قائم کی جاتی ہیں۔ ایسی ہی متعدد مثالیں وزیراعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں بھی نظر آتی ہے۔

جناتی مسجد اور گوپال مندر

گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال ضلع بنارس کے چوک علاقے چوکھمبامیں واقع جناتی مسجد اور گوپال مندر ہے جس کی دیواریں ایک دوسرے سے بالکل متصل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جناتی مسجد کے متولی ایک غیر مسلم کمیونیٹی کے ضعیف العمر بیچن یادو ہیں جو تقریبا ساٹھ برس سے مسجد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

مسجد کے اندرونی صحن میں چار درویشوں کی مزار بھی ہے اور ہر ماہ مزار پر لنگر تقسیم ہوتا ہے اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

15 برس سے اذان اور مسجد کی صاف صفائی کا کام کرنے والے نظام الدین بتاتے ہیں کی چوک علاقے میں پوری آبادی ہندو سماج کی ہے جبکہ دور دراز سے مسلم لوگ یہاں نماز پڑھنے آتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب بھی مسجد میں کوئی پروگرام ہوتا ہے تو ہندو مذہب کے لوگ پورا تعاون کرتے ہیں۔

مسجد کی دیواروں سے متصل گوپال مندر ہے جو برسوں قدیم ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں روزانہ زائرین آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ایک طرف جہاں مندر میں بھجن کرتن اور دیگر عبادات کو انجام دیا جاتا ہت تو دوسری طرف نماز اور آذان کا پرکیف منظر ہوتا ہے۔

بیچن یادو بتاتے ہیں کہ یہاں ہندو مسلم آپس میں متحد ہیں، ہم لوگوں کے مابین کوئی بھی تفریق یا بھید بھاؤ نہیں ہے، مسجد میں ہندو سماج کے لوگ بھی جاتے ہیں جس پر مسلمان کو کوئی بھی اعتراض نہیں ہوتا ہے۔

Last Updated : Oct 13, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.