ETV Bharat / city

جونپور: بیسک ایجوکیشن دفتر کے تین ملازم گرفتار - بیسک ایجوکیشن دفتر

اتر پردیش کے 25 اضلاع میں انامکا شکلا کے نام پر فرضی تقرریاں ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے اس ضمن میں جانچ کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو سونپی ہے۔

employees
employees
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 2:22 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر کستوربا گاندھی ریسڈینشیل کالج میں ٹیچر کی نوکری دلانے کے الزام میں بیسک ایجوکیشن دفتر میں تعینات کنٹراکٹ ملازم اور اس کی بیوی سمیت 3 افراد کو برخاست کردیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنٹراکٹ ملازم آنند سنگھ ،ان کی بیوی شوبھا تیواری اور پریتی یادو کو منگل کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے برخاست کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 25 اضلاع میں انامکا شکلا کے نام پر فرضی تقرریاں ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکومت نے اس ضمن میں جانچ کی ذمہ داری ایس ٹی ایف کو سونپی ہے۔

تفتیش کے بعد پیر کو ایس ٹی ایف نے جونپور بی ایس اے دفتر میں تعینات کنٹراکٹ ملازم آنند سنگھ، فرخ آباد کے اسسٹنٹ ٹیچر پشپیندر سنگھ اور ضلع ہردوئی کے بی ایس اے آفس کے بابو رام ناتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

ایس ٹی ایف کی کاروائی کے بعد جونپور کے ڈی ایم نے ضلع بی ایس اے کو اس ضمن میں جانچ کا حکم دیا تھا۔منگل کو بی ایس اے نے ڈی ایم کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی تھی جس میں قصوروار پائے جانے پر آنند سنگھ، ان کی بیوی شوبھا اور پریتی یادو کو برخاست کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.