ETV Bharat / city

'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ' ملک کی تاریخ وہ نہیں جو ہندوستان کو غلام بنانے والی سامراجی ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے لکھی ہے، بلکہ تاریخ وہ ہے جو لوک کتھاؤں (عوامی کہانیوں) کے ذریعہ سے ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی ہے۔

'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'
'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 9:38 PM IST

بہرائچ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں مہارا ج سہیل دیو کے اسمارک کی ورچول نقاب کشائی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ' اپنےعزم و حوصلہ سے سرزمین ہند کے افتخار کو بلند کرنے والے سہیل دیو سمیت کئی بہادر لوگوں کی تاریخ کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہیں تاریخ میں وہ مقام نہیں ملا جس کے حق دار تھے۔

'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'
'تاریخ وہ نہیں جو سامراجی ذہنیت رکھنے والوں نے لکھی'

انہوں نے کہا کہ' سردار ولبھ بھئی پٹیل، سبھاش چندر بوس، اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو بھی ایسے لوگوں نے ہی ان کا اصل مقام انہیں نہیں دیا۔ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ بہرائچ میں سہیل دیو کے اسمارک کی نقاب کشائی کا موقع میسر ہوا۔

یوگی حکومت کی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' گذشتہ برسوں میں اترپردیش میں جو کوششیں کی گئی ہیں ان کا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ آج جس ریاست میں سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں اس کا نام اترپردیش ہے۔ بیرونی سیاحوں کو بھی اپنی جانب مائل کرنے میں یوپی ملک کے سر فہرست تین ریاستوں میں اپنی جگہ بن چکا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ' ہمار ی کوشش ہے کہ ہم ملک کی ان شخصیات کو اعزاز سے نوازیں۔ ہمارے ملک کی عظیم شخصیات کے ساتھ تاریخ سازوں نے جو ناانصافی کی ہے بھارت اس میں اب اصلاح کررہا ہے۔ مہاراجا سہیل دیو میموریل اور چتوڑا جھیل کے ترقیاتی کام آنے والی نسلوں کو اپنی جانب راغب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ کچھ برسوں میں پورے ملک میں تاریخ، عقیدہ، تہذیب و ثقافت سے جڑے جتنے بھی اسمارک تعمیر کئے گئے ہیں ان کا بہت بڑا ہدف سیاحت کو فروغ دینا بھی ہے۔ اترپردیش سیاحت و تیرتھ دونوں کے معاملے میں مستحکم ہے۔ یہاں اس کی توسیع میں لامحدود مواقع ہیں۔

مزید پڑھیں: طلبہ اپنی ثقافت کے مطابق شخصیت کو نکھاریں: آنندی بین پٹیل

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کورونا کے بہتر انتظام کے لئے تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کامیاب قیادت نے کورونا کو پھیلنے سے روکا۔بہرائچ سے ایک بار پھر کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' زرعی قوانین کے سلسلے میں کچھ لوگ صرف پروپیگنڈہ کررہے ہیں، جنہوں نے کسانوں کی زمین چھین لی وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوجائے اور وہ پوری طرح سے خودکفیل ہوجائیں'۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.