ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے، جہاں ذمہ دار افراد نے بجٹ پر باریک بینی سے بات کی ہے اور عام بجٹ پر ان لوگوں نے اپنے تاثرات پیش کیے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران زیادہ تر کی رائے یہ ہے کہ اقلیتوں کو بجٹ میں سب زیادہ تعلیمی میدان میں مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدراس کے ذمہ دار چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت مدرسہ ماڈرن ٹیچرز کے سلسلے میں مثبت فیصلہ لے کیوں کہ گزشتہ عام بجٹ سے اقلیتی طبقہ کو مایوسی ہاتھ لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کے سامنے ایک اہم مسئلہ مدرسہ جدیدکاری پروگرام کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ماڈرن ٹیچرز کا ہے۔
واضح رہے کہ مرکز نے گزشتہ پانچ برسوں سے ماڈرن ٹیچرز کا بجٹ بند کیا ہے تاہم متواتر کوششوں کے باوجود ابھی تک ان ماڈرن ٹیچرز کے بقایاجات مرکزی حکومت نے جاری نہیں کیے ہیں۔