ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو میں بھی حکومت کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے علماء کرام نے نماز جمعہ کے بجائے ظہر کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علما کا کہنا ہے کہ' محکمہ صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق یہ قدم اٹھایا گیا ہے اس سلسلے میں مختلف مذہبی تنظیموں کی جانب سے نماز جمعہ ملتوی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کا راحتی پیکیج
مقامی لوگوں کو مساجد کے باہر پوسٹرز چسپاں کر اس فیصلہ کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مساجد انتظامیہ کے ممبران بھی کافی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز ظہر ادا کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔