ETV Bharat / city

سونبھدر:ٹرک پلٹنے سے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت - سونبھدر میں حادثہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے کے مارکنڈی گھاٹی میں سیمنٹ شیٹ بردارٹرک نیچے اترتے وقت اچانک بے قابو ہوکر گھاٹی میں پلٹ گیا، اس حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔

Driver and conductor died in truck overturn in Sonbhadra
سونبھدر:ٹرک پلٹنے سے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:26 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ستہریا سے سیمنٹ شیٹ بردار ٹرک بیٹھن مدھیہ پردیش کے لیے جارہا تھا۔ ہفتہ کی صبح تقریبا نو بجے جیسے ہی مارکنڈی گھاٹی کے دوسری موڑ پر پہنچا بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔

اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور ظہیرالدین(28) اور کنڈکٹر متھن ٹرک میں پھنس گئے۔

اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے نیچے دبے ہوئے زخمی ڈرائیور اور کنڈکٹر کو باہر نکالا۔

متھن نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ شدید طور سے زخمی ڈرائیور ظہیرالدین نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.