ETV Bharat / city

یوپی کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما آج وارانسی پہنچیں گے

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما آج اپنے ایک روزہ دورہ کے تحت وارانسی پہنچیں گے۔ اس موقع پر دنیش شرما یونیورسیٹز کے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ دیگر تقاریب میں بھی شرکت کریں گے۔

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 9:23 AM IST

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما آج اپنے ایک روزہ دورہ کے تحت ورانسی پہنچیں گے۔ دنیش شرما وارانسی میں ریاستی حکومت کے تحت چلنے والی یونیورسیٹیز کے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے علاوہ نائب وزیر اعلی تعلیم کو لے کر چلائے جارہے سرکاری منصوبوں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد اسکولز کے دوبارہ کھولنے کا جائزہ بھی لیں گے۔

نائب وزیر اعلی دنیش شرما کا استقبال وارانسی میں صبح دس بجے پروٹوکول کے مطابق کیاجائے گا۔

اس کے بعد نائب وزیر اعلی کاشی وشو ناتھ مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔

اس کے بعد وہ سرکٹ ہاوس جائیں گے۔ یہاں پر وہ صبح 11 بجے سے لے کر دوپہر 12 بجے تک مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ،سنسکرت یونیورسٹی کے ڈاریکٹر کے علاوہ علاقہ کے شعبہ تعلیم افسران سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد میڈیا سے خطاب کریں گے۔

نائب وزیر اعلی دنیش شرما کا یہ دورہ تقریبا 8 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما کی پریس کانفرنس

درشن، پوجا اور میٹنگ کے علاوہ نائب وزیر اعلی پانچ ستمبر (یوم اساتذہ) کے موقع پر منعقد تقریب میں شرکت کریں گے۔

نائب وزیر اعلی لمبی مدت کے بعد وارانسی کا دورہ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.