ETV Bharat / city

گیان واپی مندر- مسجد معاملے میں سماعت موخر

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:28 PM IST

وارانسی میں گیان واپی مندر- مسجد معاملے کو لے کر 15 مارچ کو سماعت ہونے والی تھی لیکن وہ موخر ہوگئی ہے۔ اب یہ سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔ سول جج وارانسی نے یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی عرضی پر یہ فیصلہ سنایا۔

Gyanvapi temple-masque
گیان واپی مندر-مسجد

گیان واپی مندر- مسجد معاملے کو لے کر پیر کے روز ہونے والی سماعت موخر ہوگئی ہے۔ اب 20 مارچ کو یہ سماعت ہوگی۔ سول جج وارنسی نے گیانواپی معاملے میں آثار قدیمہ کے سروے کی عرضی پر سماعت کے لیے 15 مارچ تاریخ رکھی تھی۔ پیر کے روز عدالت میں انجمن اتظامیہ مساجد اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے عرضی داخل کی گئی تھی کہ معاملے کی سماعت کے لیے آج کی تاریخ منسوخ کر کے اگلی تاریخ طے کی جائے۔ اس پر عدالت نے سماعت کرتے ہوئے 20 مارچ کی تاریخ طے کی۔

غورطلب ہے کہ گیان واپی میں نئے مندر کی تعمیر اور ہندوؤں کو پوجا- پاٹھ کرنے کے حق دینے کے تعلق سے 1991 میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

گیان واپی معاملے میں سوامی اوی مکتیشورانند سرسوتی کی جانب سے عرضی دی گئی تھی کہ انہیں سرکاری گواہ بنا لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بنارس: آئی اے ایس افسر خاتون دیگر خواتین کے لیے ایک مثال

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے آثار قدیمہ سروے معاملے پر سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ طے کی تھی۔ اس پر پیر کے روز انجمن انظامیہ مساجد اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کی جانب سے معاملے میں آگے کی تاريح کے لیے عدالت میں غرضی دے کر وقت مانگا گیا تھا۔ اس پر عدالت نے معاملے کی سنوائی کے لیے 20 مارچ تاریخ طے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.