ETV Bharat / city

کانگریسی کارکنان نے چیت گنج پولیس اسٹیشن پر گلاب کا چھڑکاو کیا - کانگریس کارکنان نے پولیس کاروائی کے خلاف احتجاج

ضلع بنارس کے چیت گنج پولیس اسٹیشن پر کانگریس کارکنان نے پولیس کاروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گلاب کے پھول کا چھڑکاو کیا اور ایس او کو شکریہ کا خط بھی دیا۔

Giving a picture of Ambedkar to the SO of Chitganj police station
چیت گنج پولیس اسٹیشن کے ایس او کو امبیڈکر کی تصویر دیتے ہوئے
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کانگریس پارٹی کے کارکنان پر ہونے والے غلط مقدمات کی وجہ سے آج کانگریس کارکنان نے چیت گنج پولیس اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے گلاب کے پھول کا چھڑکاو کرکے تھانہ ایس او کو شکریہ کا خط دیا۔

چیت گنج پولیس اسٹیشن پر کانگریس کارکنان نے پولیس کاروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گلاب کے پھول کا چھڑکاو کیا

کانگریس پارٹی کے کارکن ہریش مشرا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکن جب بھی مظاہرہ کرتے ہیں تو پولیس ان پر کاروائی کرکے فرضی مقدمہ درج کر دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 جولائی کو کانگریس پارٹی اپنے ضلعی صدر کی قیادت میں کانپور میں شہید ہوئے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پارک میں جمع ہوئے تھے لیکن بنارس کے چیت گنج تھانہ کے ایس او نے ان کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ہریش مشرا نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے اوپر لگائے گئے تمام فرضی مقدمات کو واپس لیا جائے کیونکہ ہم پولیس کی کاروائی کے ساتھ ہیں لیکن استحصال کو برداشت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.