ETV Bharat / city

بہرائچ: پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے سبب حکومت کے خلاف نعرے

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 9:14 PM IST

بہرائچ میں پیٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے سبب کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام احتجاج ہونا تھا، جسے پولیس انتظامیہ نے ناکام بنا دیا

پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے سبب حکومت کے خلاف نعرے

ریاست اترپردیش کےضلع بہرائچ میں کانگریس پارٹی کے صوبائی صدر اجے کمار للو جی کی ہدایت پر 27 جون کو ضلع کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر احتجاج ہونا تھا۔

اسی کے پیش نظر کانگریس بھون میں کمیٹی کارکنان جمع ہو رہے تھے مگر پولیس انتظامیہ نے کانگریس بھون کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

اس کارروائی سے کانگریس کارکنان کافی مشتعل نظر آئے اور پولیس کے ذریعے لگائی گئی بیرکیٹنگ کو ہٹانے کو لے کر کافی کہا سنی بھی ہوئی، اس دوران کانگریس کارکنان نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔

کانگریس کمیٹی کارکنان کے حکومت مخالف نعروں سے پورا اسٹیل گنج تالاب گونجتا رہا، انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے اے ڈی ایم بہرائچ کو ایک میمورنڈم دیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت کو جلد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں: نئے آرڈرز سے لوگ مزید تذبذب کا شکار

اس پروگرام میں ضلع کانگریس کمیٹی کے سینئر رہنما آدرش اگروال، حاجی محفوظ احمد، شاہنواز، انل سنگھ، ڈاکٹر حلیم فضل خان، شیلندر کمار گپتا،گوپی ناتھ، ڈاکٹر عمران، عشرت خان اور عبد العزیز قادری کے علاوہ تمام کارکنان موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.