ETV Bharat / city

بنارس ہندو یونیورسٹی: طلبا کیسے منائیں گے نئے سال کا جشن؟ - سناٹا ویرانی کا پہرہ ہے

نئے سال کی آمد پر یوں تو ہر جگہ جشن کا اہتمام ہوتا ہے لیکن سنہ 2020 نے کئی زخمی دے جسے بھول پانا کسی کے لیے بھی آسان نہیں، یہی وجہ ہے کہ بنارس میں 2021 کے استقبال کے لیے کسی بھی بڑے جشن کی تیاری نہیں کی گئی ہے۔

bhu: students celebrate new year in virtual way

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 11:01 PM IST

بنارس ہندو یونیورسٹی میں ہر نئے برس کے استقبال میں جشن کا اہتمام ہوتا تھا لیکن رواں برس بیشتر ہاسٹل بند ہیں طلباء و طالبات اپنے گھروں پر ہیں، سناٹا ویرانی کا پہرہ ہے۔
جہاں ہر برس یونیورسٹی کے ہاسٹل میں نئے سال کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا تھا روشنی اور قمقموں کا اہتمام ہوتا ہے، لیکن آج کسی بھی قسم کے جشن نہیں منایا جارہا ہے۔

ویڈیو
ای ٹی وی بھارت نے کچھ طلبا سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 تاریخ کا ایسا سال رہا جس سے نہ صرف انسانی زندگی شدید متاثر ہوئی ہیں بلکہ جانوروں کی زندگی کو نئے نئے مصائب کا سامنا رہا۔اردو ادب کے لیے لیے یہ سال بہت نقصان دہ رہا ہے۔ نامور ادباء کا انتقال اردو زبان کے مداح، طلباء و طالبات اور اساتذہ کو ناقابل فراموش صدمہ دیا ہے۔ کورونا وائرس کی وباء نے پوری نوعی انسانی کو شدید متاثر کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آنے والے سال میں امید ہے کہ کچھ اچھا ہوگا۔ نئے برس کی مبارکباد ورچوئل طریقے سے دی جارہی ہے لیکن ایک جگہ نہ ہونے کہ وجہ کا ملال ضرور رہے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.