ETV Bharat / city

بھدوہی: فرنیچر گودام میں آتشزدگی

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 5:09 PM IST

آگ کافی خوفناک تھی جس سے گودام میں رکھا فرنیچر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع کوتوالی پولیس سمیت فائر بریگیڈ کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔

Symbolic image
علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع بھدوہی کے گوپی گنج کوتوالی علاقے میں ایک فرنیچر گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپئے کی ملکیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

محکمہ فائربریگیڈ کے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے آزاد نگر واقع واحد علی فاروقی کے فرنیچر کے گودام میں آج رات دو بجے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کافی خوفناک تھی جس سے گودام میں رکھا فرنیچر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاکھوں روپئے کا نقصان ہونے کا تخمینہ ہے۔ آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع کوتوالی پولیس سمیت فائر بریگیڈ کو دی۔ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ ٹیم نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔

فرنیچر گودام میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ دمکل کے افسر اوم پرکاش نے بتایا کہ اتنے بڑے فرنیچر گودا م میں آگ پر کنٹرول کرنے کا آلات موجود نہیں تھے۔ گودم میں لگی آگ پر قابو حاصل کرلیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.