وزیر اعلی اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے حالیہ دنوں بنارس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کاشی وشوناتھ کاریڈور سمیت متعدد ہسپتالوں کا جائزہ لیا اور اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کی، لیکن لاک ڈاؤن میں پریشان حال بنارسی لوگوں کے لیے کسی بھی اہم منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔
لاک ڈاؤن کے سبب ایک طرف جہاں بنارسی ساڑی کے کاروباری اور بنکر بے روزگاری اور معاشی تنگی کا شکار ہیں تو وہیں دوسری طرف متعدد مندروں میں پوجا میں استعمال ہونے والی اشیاء کے کاروباری بھی مالی بحران سے دوچار ہیں۔
مندر کے پوجا میں استعمال ہونے والے اشیاء کے کاروباری سرسوتی نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں شدید مالی بحران کا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ان لاک ون کا دور شروع ہوا یہی وجہ ہے کہ ہم سب دکان کھول کر بیٹھے ہیں لیکن خریدار نہیں آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ' حکومت کی جانب سے بھی ہم لوگوں کو کوءی تعاون نہیں ملا۔
پھول کاروباری سنیتا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ لاک ڈاؤن میں شدید مشکلات کا سامنا تھا کسی طرح سے دو ماہ گزرے، لیکن اب گذر بسر کیسے ہو گا یہ نہیں معلوم۔
سنیتا نے بتایا کہ پھول کم وقت میں خراب ہوجاتا ہے دو ماہ میں ہمیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ان لاک ون کا دور شروع ہے لیکن ابھی مندروں میں پھول چڑھانا منع ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ان حالات کے پیش نظر بیشتر کاروباریوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے ایسے میں حکومت نے بھی کو ئی مالی امداد نہیں کیا ہے۔