ETV Bharat / city

چھ اگست تک ساڑی کاروبار بند رکھنے کا اعلان - بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کا اعلان

ضلع بنارس میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل 20 جولائی سے 6 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Rajan Behl, President, Banaras Wester Industry Association
بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 8:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب بنارسی وستر ادیوگ ایسوسی ایشن نے 20 جولائی سے 6 اگست تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل نے کہا کہ جس طرح سے کورونا انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے اس میں دکان کھولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے ضوابط کے مطابق ہفتے میں فقط پانچ دن ہی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے وہ بھی شام چار بجے تک، جس میں ایک دن دائیں جانب کی دکان کھلتی ہیں تو دوسرے دن بائیں جانب کی دکانیں کھلتی ہیں، اس طرح سے ساڑی کاروباریوں کا کوئی خاص فائدہ بھی نہیں ہو رہا تھا۔

بنارس وستر ادیوگ ایسوسی ایشن کے صدر راجن بہل

راجن بہل نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ساڑی کاروباری میں بھی پائے جانے لگے ہیں جس کی وجہ سے اب ایسوسی ایشن نے فیصلہ لیا ہے کہ 6 اگست تک بازار بند رکھا جائے گا اور علاقے کو پوری طریقے سے سینیٹائز کرایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک میری معلومات کے مطابق 30 ساڑی کاروباری کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ تھا اس لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا، کرونا وائرس اگر چہ ملک سے جانے والا نہیں ہے لیکن اس کے لیے حکمت عملی تیار کر کے اب بازار کھولا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 20 جولائی سے 16 اگست تک اگرچہ بازار بند رہے گا لیکن اس دوران عید الاضحی بھی ہے لیکن اکاؤنٹنٹ کا کام جاری رہے گا، جی ایس ٹی سمیت ٹیکس کی ادائیگی اور بنکروں کو رقم ادا کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.