ETV Bharat / city

جونپورمیں علیگڑھ اولڈ بوائزایسوسی ایشن نے صد سالہ جشن منایا - علیگڑھ اولڈ بوائزایسوسی ایشن

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوسال مکمل ہونے پر ضلع جونپورمیں 'اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن' کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

جونپورمیں علیگڑھ اولڈ بوائزایسوسی ایشن نے صد سالہ جشن منایا

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں قائم عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے کامیاب ترین سو سال مکمل کر لیے ہیں۔ یونیورسٹی کے سو سال مکمل ہونے پر ملک و بیرونِ ممالک میں موجود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغین نے صد سالہ جشن منا یا، تو وہیں شیراز ہند جونپور میں اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی پروگرام منعقد کیا گیا۔

جونپورمیں علیگڑھ اولڈ بوائزایسوسی ایشن نے صد سالہ جشن منایا

اس موقع پر ضلع کے تمام 'علیگیرین بِرادران' اور شہر کے دانشوران نے شرکت کرکے سر سید احمد خان اپنی دل گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی کانگریس پارٹی کے رہنما ظفر علی نقوی و سابق ریاستی وزیر نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر چھتیز شرما نے بتایا کہ' 17 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے سو سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس خوبصورت موقع پر جہاں جہاں 'علیگیرین برادران' کی جانب سے اولڈ بوائز ایسو سی ایشن قائم ہے وہاں صد سالہ جشن منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ' اس تعلق سے ہم بھی صد سالہ جشن منا رہے ہیں۔ پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرنے والے کانگریسی رہنما ظفر علی نقوی نےکہا کہ یہ سر سید کی یونیورسٹی کا صد سالہ جشن ہے۔ انہوں نےکہا کہ'ہر شخص کو تعلیم حاصل کرنا چاہیے اور تعلیم کے ساتھ آگے بڑھنے چاہیے سر سید کا یہی مشن تھا'۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کو مدعو کرنے کے فیصلے کا اے ایم یو برادری نے خیر مقدم کیا

پروگرام کی ابتدا علامہ اقبال کا 'نظم ترانہ ہندی' سارے جہاں سے اچھا پیش کیا گیا اور آخر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

آپ کوبتادیں کہ' اس موقع کی مناسبت سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی صد سالہ آن لائن تقریب میں آئندہ 22 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.