ETV Bharat / city

بہار جانے والی 62 پیٹی شراب ضبط - بہار جانے والی 62 پیٹی شراب کو ضبط

ضلع بنارس کے دشاشومدھ تھانہ پولیس کرائم برانچ اور محکمہ آبکاری کی مشترکہ کوششوں سے مخبر کی اطلاع پر ریاست بہار جانے والی 62 پیٹی شراب کو ضبط کیا ہے۔

62 box of illegal alcohol seized in Varanasi
بہار جانے والی 62 پیٹی شراب ضبط
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 10:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے دشاشومدھ تھانہ پولیس کرائم برانچ اور محکمہ آبکاری کی مشترکہ کوششوں سے غیر قانونی طریقے سے ریاست بہار جانے والی 62 پیٹی شراب ضبط کیا ہے۔

بہار جانے والی 62 پیٹی شراب ضبط

سی او اودھیش کمار پانڈے نے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر کرائم برانچ دشاشومدھ تھانہ کی پولیس اور محکمہ آبکاری نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی، جس میں بیریئر لگا کر سختی سے تلاشی لی جا رہی تھی کہ اسی دوران مخبر کی اطلاع پر ایک گاڑی میں بہار جانے والے 62 پیٹی شراب کو ضبط کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شراب ریاست ہریانہ سے بہار جا رہا تھا کہ اطلاع پر بنارس میں پولیس نے شراب کو ضبط کر لیا ہے اور پک اپ گاڑی کو سیز کر دیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے بعد ڈرائیور نے بتایا کہ یہ غیر قانونی طریقے سے ریاست بہار میں لے جایا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بہار میں شراب پر پابندی ہے اور انتخابات بھی آنے والے ہیں اسی کے پیش نظر پولیس مستعد ہوگئی اور اس کے نتیجے میں 62 پیٹی شراب کو ضبط کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست بہار میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر پولیس مکمل طور سے مستعد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.