گجرات کے وڈودرا میں آج صبح کورونا کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
گجرات میں اب تک کورونا وائرس کے سات مثبت معاملے سامنے آئے تھے جس میں احمدآباد میں تین وڈودرا میں، دو صورت اور راجکوٹ میں ایک ایک معاملے درج کیے گئے تھے لیکن آج صبح ہی وڈودرا میں ایک اور مثبت معاملہ ملنے سے گجرات میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 8 پہنچ گئی ہے۔
وڈودرا کا یہ تیسرا کورونا مثبت معاملہ ہے۔ 56 سالہ نطام پورہ باشندہ 14 مارچ کو شری لنکا سے وڈودرا واپس لوٹا تھا۔
کورونا متاثرہ شخص کو احمدآباد میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔