اس احتجاجی پروگرام میں مقامی لوگوں کے ساتھ پینتھرس پارٹی نے بھی شرکت کی۔
احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پانی نہیں ہونے کی وجہ سے لوگ گندا پانی پینے کے لیے مجبورہیں۔
مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں پینے کے پانی کے لیے میلوں دورجانا پڑتا ہے۔
اس احجاج کے تحت ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ یہ ریلی اودھم پور سلاتھیہ چوک سے ہو کر شہر کے گول مارکیٹ تک پہنچی۔
ریلی کے دوران پینتھرس پارٹی کے رہنما بلونت سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ادھم پور کے لوگوں کو پانی دینے کے وعدے پر بے وقوف بنایا ہے۔