ادھمپور میں گرمی بڑھتے ہی لوگوں کو پانی اور بجلی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کو لے کر میاں باغ کے رہائشیوں نے دھار شاہراہ کو بند کرکے ضلع انتظامیہ اور محکمۂ بجلی کے خلاف احتجاج کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے بجلی کو لے کر وہ پریشان ہیں۔ کئی مرتبہ محکمہ کے چکر لگائے ہیں لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اب گرمی بڑھنے سے پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
احتجاجیوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ان کی مانگ کو جلد پورا کرتے ہوئے شہریوں کو راحت دے۔
مزید پڑھیں:حدبندی کمیشن کی دوسرے روز بھی ملاقات، جمعرات سے جموں کا دورہ
شاہراہ بند ہونے سے لائن لمبی ہوتی گئی اور مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد متعلقہ افسران موقع پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ جلد از جلد ان کی مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔