ٹندال واٹر شید کے چیئرمین وجے سنگھ و ڈی ڈی سی ممبر جگنوں پرکشیت سنگھ کی قیادت میں ایک مقامی وفد نے ڈی سی اندو کنول سے ملاقات کی۔ وفد نے بتایا کہ علاقے کے لوگ چھ ماہ سے پانی کی عدم سربراہی سے پریشان ہیں جبکہ اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ محکمہ کو آگاہ کیا گیا لیکن محکمہ کی جانب سے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
وہیں وفد نے بجلی سے متعلق ہورہی لوگوں کو پریشانی سے بھی واقف کروایا۔ لکڑی کے پول کے ذریعہ گاؤں میں بجلی پہنچائی جا رہی ہے، بارش اور ہواؤں کے سبب اکثر بجلی کٹ جاتی ہے، بعض اوقات کئی کئی دنوں تک بجلی سربراہ نیں کی جاتی۔ ان مسائل کے پیش نظر لوگوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں بجلی کے پکے پولز لگائے جائیں۔ مقامی لوگوں نے ڈی سی اس بابت بھی مطلع کیا کہ علاقے میں 13 برس پہلے پارلی سے ترلا تک سڑک بنوائی گئی تھی جبکہ اس کے لیے کئی لوگوں سے زمین حاصل کی گئی لیکن آج تک انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: آٹھویں پاس سکیورٹی گارڈ نے 120 پوسٹ مارٹم کرڈالے
وفد کی جانب سے مسائل سننے کے بعد ڈی ڈی سی پرکشیت سنگھ نے کہا کہ 'جگانو علاقے میں بڑی تعداد میں ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جائے گا کہ مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مسلسل کام جاری ہے لہذا ٹندال کے لوگوں کے مسائل کو بھی بہت جلد حل کیا جائے گا۔