محکمہ صحت نے ضلع ہسپتال میں اے این ایم ٹی اسکول میں اس تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا، اس دس روزہ تر بیتی کیمپ میں آشا ورکرز کو بنیادی معلومات سمیت دیگر اہم معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد ان کے امتحانات ہونگے جو اس امتحان میں کامیاب ہوگا انہیں سند بھی دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ مذکورہ تربیتی کیمپ میں آشا ورکرز کو طبی معلومات کے علاوہ صاف صفائی کی بھی تربیت دی جائےگی۔