جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسلسل دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کا سلسلہ بند ہے۔بانیہال کے جواہر ٹنل میں دوفٹ برف باری کے باعث قومی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔ تازہ برفباری سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو شاہراہ کے مختلف مقامات پر روکا گیا ہے ۔
وہیں رامبن سے بانیہال کے درمیان پڑنے والی کئی جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا معاملہ بھی پیش آیا ہے۔احتیاطی طور پر ادھم پور سے کشمیر گاڑی لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔لیکن ڈوڈہ بھدرواہ کشتواڑ روڈ کھلا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کرنے سے پہلے ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ تب ہی اپنا سفر شروع کریں ورنہ انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی دوران محکمہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ ، تعمیراتی کمپنیوں نے بھی راستہ کھولنے کی پوری کوشش کی ہے تاکہ گاڑیوں کو کشمیر کی طرف روانہ کیا جاسکے اور جو سامان ضروری ہے، انہیں کشمیر پہنچایا جاسکے۔