ادھمپور: جیل کے ڈائریکٹر ہریش کوتوال نے کہا کہ اس بار جیل میں رکھشا بندھن کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس سے قیدیوں میں ذہنی دباؤ کم ہوگا اور اس کی مدد سے وہ اپنے گھر کی یاد کو کم کر پائیں گے۔ اسی لیے آج برہما کماری آشرم کے تعاون سے ضلع جیل کے احاطے میں رکھشا بندھن کا تہوار منایا گیا۔
اس تہوار میں قیدیوں کے علاوہ سی آر پی ایف کے جوانوں اور جموں و کشمیر پولیس کے جوان بھی شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں قیدیوں میں بھی خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ اس موقع پر ہریش کوتوال نے بتایا کہ ایسا کرنے سے ان میں ایک اچھا جذبہ پیدا ہوگا اور جب وہ معاشرے میں باہر نکلیں گے تو یہاں سے ایک نئے عزم کے ساتھ اچھے شہری بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022 Concluded: امسال تین لاکھ 65 ہزار یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کیے