ETV Bharat / city

ادھم پور: ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jul 25, 2021, 2:22 PM IST

ضلع ادھم پور میں بارش کے سبب لوگوں کے گھروں میں قریب چار فٹ پانی داخل ہوگیا ہے۔

ادھم پور: ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج
ادھم پور: ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے جگانو موڑ کے رہائشیوں نے آج دھار روڈ بلاک کرکے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ادھم پور: ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج

احتجاج کے دوران مقامیوں نے بتایا کہ 'جب بھی بارش ہوتی ہے تو لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو جاتا ہے اور یہاں ڈرینج کا کوئی انتظام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

بارش کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں قریب چار فٹ پانی داخل ہوگیا ہے اور انتظامیہ کو اس پر توجہ دینی چاہیئے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'کچھ دن پہلے ستینی علاقے میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا اور ضلعی انتظامیہ نے از خود نوٹس لیا۔'

یہ بھی پڑھیں: پانی کی قلت سے ویہل شوپیان میں ہاہاکار

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ضلعی ڈپٹی کمشنر کو یہاں آنا چاہئے تاکہ لوگ یہاں کن حالات میں رہ رہے ہیں وہ دیکھ سکیں۔ بی آر او کا دفتر بھی یہاں موجود ہے۔

دھار روڈ ٹریفک کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران تحصیلدار موقع پر پہنچے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی ضلعی انتظامیہ اس کا حل نکالے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.