جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے اھمپور سنگھ گرودوارا میں آج سکھ مذہب کے چھٹے گرو گوبند سنگھ کے پرکاش اوتسو کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر حکومت کے ذریعہ جاری کردہ گائیڈلائن پر مکمل طور پر عمل کیا گیا اور ساتھ میں امن و امان کے لیے بھی دعائیں کی گئی۔
مزید پڑھیں:ادھم پور میں سڑک حادثہ، 9 افراد زخمی، ایک کی حالت نازک
کورونا بحران کی وجہ سے اس بار گرودوارے میں عقیدت مندوں کی کم ہی تعدا نظر آئی، لیکن حکومت کے جاری کردہ گائیڈلائن پر لوگوں کو مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ساتھ میں جس طرح سے پوری دنیا کورونا بحران سے پرپیشان ہے اس کے لیے بھی ارداس رکھی گئی۔
وہیں، اس موقع پر پنجاب سے آئے عقیدتمندوں نے کہا کہ وہ ہرگوبند صاحب کے بتائے گئے نقش و قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے اور معاشرے میں بہتری کا کام کریں گے۔