مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں آج ایک غیر سرکاری این جی او، پریاس ایک نئی دشا نے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں احتجاج کیا۔ کسانوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے مقصد سے انہوں نے اپنی بات حکومت تک پہنچانے کی کوشش کی۔
پریاس ایک نئی دشا کے ممبران کا کہنا تھا کہ 'کاشتکار گذشتہ 19 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا ہے۔ شدید سردی کے باوجود کسان احتجاج کر رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: دسویں اوربارہویں جماعت کے نتائج میں تاخیرکا امکان
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کسانوں کے مطالبات کو مان لینی چاہئے۔ مرکزی حکومت ایسے قوانین بنا رہی ہے، جو آنے والی نسل کے لئے مہلک ثابت ہوگی۔