ETV Bharat / city

Protest in Udhampur: ادھم پور میں ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، او پی ڈی خدمات متاثر - ادھم پور میں ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس تعلق سے فیڈریشن کے ممبر نے کہا کہ 2211 ہیڈ اہلکاروں کی گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہیں بقایا ہیں جو بار بار مطالبات کے باوجود جاری نہیں کی گئیں۔ جس کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے 2211 ہیڈ اہلکاروں کی بقایا تنخواہ کی جلد ادائیگی اور مستقبل میں تنخواہ کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا۔Protest in Udhampur

ادھم پور میں ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، او پی ڈی خدمات متاثر

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 5:16 PM IST

ادھم پور میں اپنے مطالبات کے حق میں جموں و کشمیر میڈیکل ایمپلائز فیڈریشن کے بینر تلے ضلع اسپتال سمیت ضلع کے دیگر طبی مراکز میں ہیلتھ ورکرز نے ساڑھے چھ گھنٹے کام چھوڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران صرف ہنگامی خدمات جاری رکھی گئیں۔ او پی ڈی سروس بند رہی جس کے باعث علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو مایوس لوٹنا پڑا۔Protest in Udhampur

ادھم پور میں ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال، او پی ڈی خدمات متاثر

ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس تعلق سے فیڈریشن کے ممبر نے کہا کہ 2211 ہیڈ اہلکاروں کی گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہیں بقایا ہیں جو بار بار مطالبات کے باوجود جاری نہیں کی گئیں۔ جس کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے 2211 ہیڈ اہلکاروں کی بقایا تنخواہ کی جلد ادائیگی اور مستقبل میں تنخواہ کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے پرانی پنشن اسکیم OPS کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی پی سی، فارماسسٹ کے تمام زمروں کی رجسٹریشن کا بھی مطالبہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات پر جلد غور نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ دھرنا دیں گے۔ واضح رہے کہ انہیں لمبے وقت سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں اور انہیں ہر بار احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کے بعد ہی تنخواہیں ملی ہیں۔ احتجاج میں درجنوں ہیلتھ ورکرز موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Mazdoor Dastkar Union: ادھم پور میں مزدور دستکار یونین کا احتجاجی مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.