ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ضلح ڈوڈہ کے علاقہ برھت بگلا میں کچھ دنوں پہلے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے مدرسہ ابو ہریرہ، جو تین منزلہ تھا، جل کر خاکستر ہوگیا۔ یہ مدرسہ ضلع ڈوڈہ سے 25 کیلو میٹر کی دوری پر موجود ہے جس میں برت بگلا کے مختلف شعبوں کے غریب بچے پڑھائی کرتے ہیں۔ مدرسہ خاکستر ہو جانے کی وجہ سے تعلیم پر سب سے زیادہ اثر پڑا ہے اور مقامی لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے Incident of fire in Madrasa Abu Hurairah Doda۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب ہمارے بچے کیسے تعلیم حاصل کریں گے۔ موجودہ وقت میں تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت ہے لیکن اب ہمارے بچوں کا کیا ہوگا؟ ان کا مستقبل کیسے تابناک ہوگا؟
مزید پڑھیں:
- Vaccination Campaign in Doda: ڈوڈہ میں طلباء اور اساتذہ کو ویکسین لگوانے کی مہم جاری
- Maulana Khalid Saifullah Rahmani in Patna: 'موجودہ زمانے میں دینی و عصری تعلیم وقت کی اہم ضرورت'
ایسے میں مقامی لوگوں نے عوام الناس سے اپیل کیا ہے کہ مدرسے کی تعمیر کے لیے مدد کرے جس سے مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بچے اپنی تعلیم کو جارہی رکھ سکھیں۔