گورنمنٹ ماڈل بائیز ہائر سکینڈری اسکول کے ذریعہ شروع کیے گئے اس بیداری مہم میں متعدد طلباء و طالبات نے اپنی موجودگی درج کرائی۔
اس تقریب میں مقررین نے لوگوں کو بیدار کرنے اور صاف صفائی کو بنائے رکھنے کی اہمیت کو سمجھایا۔
اس موقع پر سینئر لیکچرر اونیش کمار نے صفائی کے بہترین طریقہ کار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا اور لوگوں سے صفائی، حفظان صحت اور صاف پانی پینے سے متعلق اپنے برتاؤ میں تبدیلی لانے کی بھی تاکید کی۔