ویمن ڈگری کالج ادھمپور سے ان پولنگ پارٹیوں کو رام نگر، بسنت گڑھ وغیرہ علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ادھمپور کے ضلع کمشنر پیوش سنگلا نے کہا کہ آج ای وی ایم پارٹیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادھمپور انتخابی حلقہ میں انتخاب کے انعقاد کے لیے مکمل انتظام کیا گیا ہے اور آج ای وی ایم اور پولنگ پارٹیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
ان میں سے کچھ علاقے کافی دور ہیں اور پولنگ پارٹیوں کو پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں کافی دقت ہو سکتی تھی کیوں کہ ان علاقوں میں کافی پیدل چلنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان پولنگ پارٹیوں کو آج ہی روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولنگ پارٹیوں کو سخت سکیورٹی کے درمیان روانہ کیا گیا جس میں جموں و کشمیر پولیس کے علاوہ سکیورٹی فورسز کو بھی روانہ کیا گیا ہے۔