ڈاکٹر خوشونما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایسے تمام تربیت یافتہ دانتوں کے ڈاکٹروں کو نوکری دینا چاہئے جو اپنی تربیتی مدّت مکمل کر چکے ہیں ۔ لیکن وہ یا تو بے روزگار ہیں یا عارضی طور کلنکوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سینکڑوں تربیت یافتہ ڈینٹل ڈاکٹروں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق سینکڑوں تربیت یافتہ ڈینٹل ڈاکٹروں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
ڈاکٹر خوشونما نے کہا کہ حکومت کو ڈینٹل کالجز کو بند کردینا چاہئے کیونکہ ان اِداروں سے ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر بیروزگار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈینٹل کالج ہزاروں طلباء کے مستقبل کو خراب کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:
جموں و کشمیر: ڈینٹل سرجن ڈاکٹرس کو میڈیکل آفیسرز کی تقرری میں کیا گیا شامل
انہوں نے کہا ہے کہ بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود ڈینٹل کالجوں سے فارغ ڈاکٹروں کے لیے حکومت کی جانب سے بھرتی عمل نہیں کئی جا رہی ہیں ۔
ڈاکٹر خوشونما کے کہا کہ جموں و کشمیر میں پچھلے تیرہ برسوں سے نئے ڈینٹل ڈاکٹروں کی آسامیاں نہیں نکالی جا رہی ہیں ۔
اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس مسئلہ کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔