گزشتہ روز ضلع ادھمپور میں دیویکا گھاٹ پر 4 کورونا سے متاثر مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
اس موقع پر دیویکا مندر کمیٹی کے سربراہ سریندر کھجوریا نے بتایا کہ آج 13 افراد کی آخری رسومات ادا کی گئی، آئندہ دنوں کورونا کی وجہ سے ادھمپور میں بڑی تباہی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو کورونا کے لیے الگ سے گھاٹ تیار کرنا چاہیے، جس طریقے سے دیویکا گھاٹ انتظامیہ کو انفکیشن کی روک تھام کے لیے مناسب انتظام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 13 لوگوں کی آخری رسومات ادا کی گئی، جس میں 4 افراد کورونا متاثر تھے، اس سے دیگر لوگوں کو کورونا ہونے کا ڈر ہوتا ہے، اس لیے انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنا چاہیے۔