ETV Bharat / city

District Hospital Udhampur: ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور میں مختلف وارڈز کا افتتاح - ڈی سی ادھم پور اندو کنول چِب

ڈی سی ادھم پور اندو کنول چِب نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ہسپتال ادھم پور میں پیڈیاٹرک وارڈ، پیڈیاٹرک ہائبرڈ آئی سی یو اور میٹرنل آئی سی یو کا افتتاح کیا ہے۔' Inauguration of Pediatric Ward in District Hospital Udhampur

ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور میں مختلف وارڈز کا افتتاح

author img

By

Published : Feb 26, 2022, 9:47 AM IST

جموں و کشمیر کا ضلع ہسپتال ادھم پور اب ماں اور بچے کی دیکھ بھال کو لے کر پہلے زیادہ بہتر ہو جائے گا۔ ضلع ہسپتال میں جلد ہی ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج-2 کے تحت میٹرنل آئی سی یو، پیڈیاٹرک ہائبرڈ آئی سی یو اور پیڈیاٹرک وارڈ تعمیر کیا جائے گا۔ Children care in District Hospital Udhampur

ضلع ہسپتال ادھم پور میں منعقد ایک پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹرنل آئی سی یو، پیڈیاٹرک ہائبرڈ آئی سی یو اور پیڈیاٹرک وارڈ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ Program held at District Hospital Udhampur

ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور میں مختلف وارڈز کا افتتاح

اس موقع پر ڈی سی اندو کنول چِب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یاسین، ڈسٹرکٹ ہسپتال کے انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرکاش عطری اور دیگر ڈاکٹرز اور عملہ موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی سی نے تینوں خدمات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ضلع ہسپتال ادھم پور کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں: District Hospital Ramban:'ضلع ہسپتال رامبن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل'

ڈی سی اندو کنول چِب نے کہا کہ 'لیفٹیننٹ گورنر نے تین چیزوں پیڈیاٹرک وارڈ، پیڈیاٹرک ہائبرڈ آئی سی یو اور میٹرنل آئی سی یو کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ پیڈیاٹرک وارڈ میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر 1.30 لاکھ روپے کا تخمینہ خرچ کیا جائے گا، جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بچوں کو بہتر صحت کا احاطہ فراہم کرے گا۔'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.