ETV Bharat / city

CBI Raid in Udhampur: ادھم پور میں سی بی آئی کی چھاپہ ماری، متعدد عہدیدار گرفتار - Engineers arrested by CBI in Udhampur

ادھمپورمیں سی بی آئی CBI Raid in Udhampur نے جن انجینئروں کو بدعنوانی معاملہ میں گرفتار کیا ہے ان کی شناخت ہلال احمد شیخ سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی، ٹی کے کول ٹیکنیکل آفیسرکے طور پر کی گئی ہے جو اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر ہیں۔ اس کے علاوہ جونیئر انجینیئر سنجے کول کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

عہدیدار گرفتار
عہدیدار گرفتار
author img

By

Published : Dec 3, 2021, 4:07 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ادھمپور میں سی بی آئی کے عہدیداروں چھاپہ ماری کی۔ اس دوران عہدیداروں نے بدعنوانی کے معاملہ میں ایک سپرینٹنڈنٹ انجینئر سمیت محکمہ تعمیرات Construction Department کے دیگر تین انجینیئرز کو ایک ایک لاکھ روپییہ کا چیک لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

عہدیدار گرفتار

سی بی آئی نے جن انجینئروں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت ہلال احمد شیخ سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی، ٹی کے کول، ٹیکنیکل آفیسر (ٹی او) کے طور پر کی گئی ہے جو اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے عہدے پر ہیں۔ اس کے علاوہ جونیئر انجینیئر سنجے کول کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے ادھم پور کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

انجینئرز نے ایک شخص سے 3 لاکھ روپیہ بطور رشوت مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد اُس شخص نے1.5 لاکھ تک کی بات کی ۔ا س کے بعد اس کی شکایت سی بی آئی کے عہدیداروں سے کی ۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے تینوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے گئے افراد کے قبضہ سے 40 ہزار روپیہ اور 1.1 لاکھ روپیہ کا چیک ضبط کیا ہے۔

سی بی آئی کے اہلکار ملزم کو جموں منتقل کرینگے ۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد انہیں کل صبح انسداد بدعنوانی سے متعلق عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے مزید تحقیقات کے لیے بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ کے تحت محکمہ تعمیرات کے چند دیگر اہلکاروں کے ملوث ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں این آئی اے کی چھاپہ ماری، متعدد گرفتار

واضح رہے کہ سابقہ ​​ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کے بعد سی بی آئی نے جموں و کشمیر کے تمام دفاتر پر اختیار حاصل کر لیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے کئی مقدمات اور کئی بدعنوان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.