ETV Bharat / city

ادھمپور: پرمارتھ تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ - جموں و کشمیر

ادھمپور میں خون عطیہ کیمپ کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔

Blood donation camp  organized by Parmaarth Charitable trust at  Udhampur
ادھمپور: پرمارتھ تنظیم کی جانب سے خون عطیہ کیمپ
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 2:23 PM IST

غیر سرکاری تنظیم پرمارتھ کی جانب سے عام لوگوں کو خصوصا ضرورتمندوں کو خون کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ادھمپور میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس کیمپ میں نوجوانوں نے آگے آکر خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر پرمارتھ تنظیم کی چیئرپرسن نے بتایا کہ تنظیم عام لوگوں و ضرورتمندوں کو خون دینے کا کام کرتی آرہی ہے۔

خون عطیہ کیمپ

انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم گذشتہ کئی سالوں سے چل رہی ہے ، جس میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کو ضرورت پڑنے پر خون دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے کیمپ کا انعقاد نہیں کیا جارہا تھا، حالات تھوڑے ٹھیک ہونے کے بعد یہ خون عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کریں اور اپنی توانائی کو معاشرتی کاموں کے لیے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے مستقل ورزش کریں اور دوسروں کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ کریں تاکہ آپ کے خون سے کسی کو زندگی مل سکے۔

کووڈ 19 کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نوجوانوں نے خون عطیہ کیمپ میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.