عقیدت مند دور سے ہی ویشنو دیوی کے درشن کرسکیں گے۔ دریں اثنا، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے ان کھیلوں کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کیے جو ایک دوسرے کے قریب رہ کر یا رابطے میں آکر کھیلے جاتے ہیں۔
شرائن بورڈ نے ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے پنڈیوں کے سامنے پرساد چڑھانے و تلک لگانے پر روک لگادی ہے، حالانکہ اس طرح کی روک پہلے بھی لگائی گئی تھی، لیکن کورونا کے معاملات میں کمی آنے کے بعد گزشتہ ماہ فروری میں پابندی ہٹا دی گئی تھی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے سفر میں پھر گراوٹ آنے لگی ہے، پیر کے روز قریب 14000 عقیدت مندوں نے ویشنو دیوی کے دربار میں حاضری دی، وہیں منگل کی شام تک 9000 زائرین بھون کی جانب سے روانہ ہوئے تھے، حالانکہ کورونا معاملات میں کمی کے باعث یاتریوں کی تعداد ایک دن میں 18000 تا 20000 تک پہنچ گئی تھی۔
ویشنو دیوی کے سفر کے لیے پہلے کی طرح کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت لازمی ہے، سفر کے لیے تین دن پہلے تک رپورٹ درست ہوگی، بغیر ٹیسٹ کرائے آرہے عقیدت مندوں کے لیے کٹرا ریلوے اسٹیشن، کٹرا ہیلی پیڈ، درشنی ڈیوڑھی اور نئے تارا کورٹ مارگ پر محکمہ صحت نے ٹیسٹ سینٹر بنائے ہیں۔
سفر کے دوران کورونا انفیکشن سے متعلق ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔ شرائن بورڈ نے سفری روٹ کے ساتھ ہی اہم مقامات پر آٹو سینسر سینیٹائزر لگائے ہیں۔ تھرمل اسکینر سے عقیدت مندوں کے درجہ حرارت کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔