ETV Bharat / city

ادھمپور: ریت سے بھرا ٹپر کھائی میں جاگرا، 4 زخمی - ٹپر گہری کھائی میں جا گرا

ادھمپور کے گورڈی کی جانب رواں دواں ریت سے بھرا ٹپر راستے میں توازن کھونے کے سبب کھائی میں جاگرا، جس میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو جی ایم سی جموں میں داخل کرایا گیا ہے۔

Accidentریت سے بھرا ٹپر کھائی میں جا گرا، 4 زخمی

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 4:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے بلاک گھورڈی کے نالہ ملیا میں ایک ٹپر JK02CQ/4079 جاگرا، ٹپر میں سوار 4 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ضلع ہسپتال ادھمپور لایا گیا تھا، تاہم حالت نازک ہونے کے سبب انہیں جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔

ریت سے بھرا ٹپر کھائی میں جا گرا، 4 زخمی

ذرائع کے مطابق ریت سے بھرا یہ ٹپر گورڈی کی جانب رواں دواں تھا، تاہم راستے میں توازن کھونے کے سبب یہ ٹپر کھائی میں جاگرا، جس میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: محکمہ سیریکلچر کی جانب سے کوکون نیلامی پروگرام

لوگوں کے مطابق یہ سڑک کافی خراب ہے اور آئے دن یہاں حادثات ہوتے رہتے ہیں، رات کی وجہ سے ڈرائیور کو راستے کا پتہ ہی نہیں چل سکا اور ٹپر گہری کھائی میں جاگرا۔ تمام زخمی علاج کی غرض سے ہسپتال میں بھرتی کرائے گئے ہیں، ساتھ ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.