ضلع کمشنر ادھمپور District Commissioner Udhampur اندو کنول کی ہدایت پر ہسپتال میں جتنے بھی لوگ آرہے ہیں، ان کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں اور اس میں تقریباً 14 لوگ کورونا پازیٹیو Corona Positive آئے ہیں اور یہ سبھی ادھمپور کے مختلف مقامات سے تعلق رکھتے ہیں۔
جب کہ ضلع انتظامیہ لوگوں کو مسلسل کورونا وائرس سے آگاہ کر رہی ہے، لیکن لوگ اس تعلق سے لاپرواہی برت رہے ہیں جس کی وجہ سے ادھمپور میں آج کورونا وائرس کے 14 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Doctors and Students covid positive: پٹیالہ میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز اور طلباء کورونا متاثر
آنے والے وقت میں جس طرح سے تیسری لہر آنے کا امکان ہے، وہ سامنے نظر آرہا ہے۔ تاہم، ضلعی انتظامیہ بھی وقتاً فوقتاً لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے لیکن لوگ کورونا وائرس کے تعلق سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔